کانگریس و بی جے پی قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

شمس آباد ۔ /18 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع مچنتل گرام پنچایت کے کانگریس اور بی جے پی قائدین نے کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر کی قیادت میں راجیندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ رکن اسمبلی نے تمام قائدین کو پارٹی کھنڈوا پہناکر استقبال کیا ۔ انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے فلاحی اسکیمات سے متاثر ہوکر دیگر پارٹی کے قائدین ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے تمام اقدامات کررہی ہے ۔ کے چندرا شیکھر راؤ نے ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کی تکمیل کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تمام طبقات کی ترقی کیلئے فلاحی اسکیمات کو عمل میں لایا گیا ہے ۔ شمس آباد منڈل کی ترقی کیلئے کروڑہا روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ کے ٹی آر وزیر انفارمیش اینڈ ٹکنالوجی نے بھی راجندر نگر حلقہ کی ترقی کیلئے 200 کروڑ روپئے منظور کرنے کا اعلان کیا ۔ جس سے کافی حد تک مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر کے چندرا ریڈی منڈل صدر وینکٹیش گوڑ ٹاؤن صدر ، موہن راؤ جنرل سکریٹری کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔