کانگریس ورکنگ کمیٹی کا سیوا گرام میں اجلاس

ناگپور 24 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ایک اجلاس گاندھی جی کی آئندہ ماہ 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مہارشٹرا کے وردھا ضلع میں سیوا گرام میں منعقد ہوگا جس میں عدم تشدد اور ہم آہنگی کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے سیواگرام میں اجلاس منعقد کرنے کے امکان کا جائزہ لیا جا رہا ہے جہاں کبھی گاندھی جی نے قیام کیا تھا ۔ یہ اجلاس 2 اکٹوبر کو منعقد ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم گاندھی جی کے یوم پیدائش کے موقع پر یہ اجلاس وردھا ضلع کے سیواگرام میں منعقد کرنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔