حیدرآباد 21 مارچ ( پی ٹی آئی ) محبوب نگر لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار سی ایچ ومشی چند ریڈی نے آج اپنے انتخاب میں سی پی آئی سے تائید کی خواہش کی ۔ ومشی چند ریڈی نے سی پی آئی ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے برسر اقتدار ٹی آر ایس کو شکست دینے سی پی آئی سے تعاون طلب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی دونوں کو شکست دینا ضروری ہے کیونکہ دونوں ہی غیر جمہوری اور عوام مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ وینکٹ ریڈی نے کانگریس امیدوار سے کہا کہ ان کی پارٹی داخلی مشاورت کے بعد انہیں اپنے فیصلے سے واقف کروائیگی ۔