کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے عہدیداروں کا انتخاب، گیتا ریڈی ڈپٹی لیڈر

حیدرآباد 5 اگسٹ (پی ٹی آئی) سینئر ارکان اسمبلی جے گیتا ریڈی، ٹی جیون ریڈی اور کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو تلنگانہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) ڈپٹی لیڈرس کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔ سی ایل پی لیڈر اور قائد اپوزیشن کے جاناریڈی نے اس انتخاب سے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مدھو سدن چاری کو باخبر کرتے ہوئے منتخب عہدیداروں کی فہرست پیش کی۔ کانگریس کے دیگر ارکان اسمبلی ملو بھٹی وکرامارکہ اور ٹی رام موہن ریڈی سی ایل پی کے سکریٹریز منتخب کئے گئے ہیں۔ وی سمپت کمار کو وہپ اور پی اجئے کو خازن منتخب کیا گیا ہے۔