حیدرآباد۔24 مئی (سیاست نیوز) لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین کا اہم اجلاس 25 مئی کو 2:30 بجے دن گاندھی بھون میں طلب کیا گیا ہے۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کارگزار صدور اے آئی سی سی سکریٹری ضلع کانگریس صدور، لوک سبھا کے امیدوار اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ پارلیمانی انتخابی نتائج مجوزہ ضلع پریشد انتخابات، مجالس مقامی کی ایم ایل سی نشستوں کے چنائو اور دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ لوک سبھا کی 3 نشستوں پر کامیابی سے پارٹی کیڈر میں حوصلے بلند ہیں اور اس تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید کامیابیوںکو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔