حیدرآباد۔ 23 مارچ (این ایس ایس) کرشنا ڈسٹرکٹ وجئے واڑہ ایسٹ کے کانگریس کے رکن اسمبلی وائی روی نے آج تلگو دیشم پارٹی صدر نارا چندرا بابو نائیڈو کی موجودگی میں تلگو دیشم میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ چونکہ ان کی پارٹی اپنا ایک نظریہ رکھتی ہے، اس لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین تلگو دیشم پارٹی میں شامل ہورہے ہیں تاکہ بقیہ ریاست آندھرا پردیش کی ترقی کیلئے کام کرسکیں۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ مابعد تقسیم اس نازک موڑ پر ان کی پارٹی ہی سیمیا۔ آندھرا میں حکومت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر تلگو دیشم پارٹی نے کانگریس کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے سیما۔ آندھرا کیلئے دارالحکومت کی نشاندہی کئے بغیر ہی ریاست کو تقسیم کردیا۔