کانگریس ترجمان کو دھمکی دینے والا گرفتار

احمد آباد / ممبئی /5 جولائی جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس نے گجرات میں ایک 36 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس نے مبینہ طور پر ٹویٹر پر کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی کی دختر کی عصمت ریزی کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ ایک عہدیدار نے آج کہا کہ گریش مہیشوری کو کل رات دیرگئے احمد آباد کے قریب باولا مقام سے گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کو ممبئی لایا جارہا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے ملنے والی ہدایت کے بعد پولیس نے ٹوئیٹر یوزر کے خلاف ایک کیس درج کیا جس نے اپنے اکاؤنٹ پر کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی کی 10 سالہ دختر کی عصمت ریزی کرنے کی دھمکی دی تھی ۔