لکھنؤ۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے ہفتہ کو کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کے بارے میں افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں لیکن ان کی پارٹی اس طرح کی افواہوں پر یقین نہیں رکھتی اور پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ ان پر توجہ نہ دیں۔ یادو نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی نے بھی حالیہ عرصہ میں افواہ پھیلائی تھی کہ سماج وادی پارٹی دوسری پارٹیوں کی مدد کررہی ہے، بی ایس پی کی اور اسی طرح کی افواہ میں کانگریس بھی پھیلا رہی ہیں۔ انہوں نے پارٹی ورکرس پر زور دے کر کہا کہ دونوں پارٹی اتحاد مضبوط ہے اور آپس میں مل جل کر کام کریں۔ یادو نے کہا کہ افواہیں پھیلانے میں کانگریس اور بی جے پی دونوں برابر ہیں۔ ہمارے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ دعویٰ کرتے ہیں کہ دوسرے پارٹیوں میں غنڈوں کے سردار میں لیکن یوپی کا سب سے بڑا مجرم راجن تیواری نے حالیہ دنوں خفیہ طور پر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔