کانٹیننٹل انٹرنیشنل کینسر سنٹر کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

سنٹر تمام تر عصری سہولتوں سے آراستہ، انتظامیہ کی ستائش، کے سی آر
حیدرآباد ۔ 27 ستمبر(پریس نوٹ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ نے آج گچی باؤلی حیدرآباد میں تمام تر عصری سہولتوں سے آراستہ سوپر اسپیشالٹی کانٹینٹل انٹرنیشنل کینسر سنٹر کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ کانٹیننٹل انٹرنیشنل کینسر سنٹر ملٹی ڈسپلنری کینسر، مینجمنٹ علاج کی عصری سہولتوں سے آراستہ ہے۔ سنٹر آنکولوجی، سرجیکل، میڈیکل اور ایڈیشن سہولتوں سے لیس تھے جبکہ یہاں بروقت مریض کے علاج کی تمام تر سہولتیں موجود ہیں۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر کانٹیننٹل ہاسپٹلس کے صدرنشین ڈاکٹر گرو این ریڈی کی حیدرآباد میں ملک کے بہترین ملٹی اسپیشالٹی ہاسپٹل کے قیام پر ستائش کی۔ چیف منسٹر نے مزید کہاکہ حیدرآباد میں کانٹیننٹل ہاسپٹل وہ واحد ہاسپٹل ہے جہاں پر تمام تر عصری سہولتیں اور ٹیکنالوجیز موجود ہیں اور اس کو تمام تر عالمی معیارات کو پیش نظر رکھ کر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ٹی راجیا ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ بھی موجود تھے۔ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر گرو این ریڈی سابق صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر کانٹیننٹل ہاسپٹل، ڈاکٹر رمنا مورتی چٹی کنسلٹنٹ ایڈیشن آنکولوجسٹ، ڈاکٹر انوردھا ریڈی، نائب صدر سی ایچ ایل اور ڈاکٹر پراوین کے داڈی ریڈی، کنسلٹنٹ بریسٹ آنکوپلاسٹک سرجن شامل ہیں۔ کانٹیننٹل ہاسپٹل گچی باؤلی حیدرآباد سات سو بستروں پر مشتمل 18 فلور، 30 سے زائد خصوصیات عالمی درجہ کی ٹیکنالوجیز، 21 موڈیوسر آپریشنس تھیرٹس، مشہور ڈاکٹرس، ایمرجنسی خدمات پر مشتمل ہاسپٹل ہے۔