حیدرآباد 5 اپریل (آئی این این )ضلع نلگنڈہ میں غیر سماجی عناصر کے خلاف پولیس انکاونٹر میں بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کردینے والے کانسٹبل ناگا راجو کو ریاست تلنگانہ پولیس نے بھر پور خراج پیش کیا۔ یہاں کتنگر منڈل کے دیہات رسول گوڑم میں مہلوک پولیس کانسٹیبل کی نعش کو آخری رسومات کیلئے لایا گیا ۔ حیدرآباد نلگنڈہ سے تعلق رکھنے والے سینئر پولیس عہدیدار جن میں قابل دکر نوین چاند‘آئی جی پربھاکر راو ‘ایس پی نلگنڈہ موہن ریڈی ڈی ایس پی بھونگیر راملو نائک ڈی ایس پی نلگنڈہ ‘نلگنڈہ پولیس عملہ کے ارکان کے علاوہ سدیپ لٹکیا ایڈیشنل ڈی جی پی نے ڈائرکٹر جنرل پولیس کی جانب سے آخری رسومات میں شرکت کی۔