کالے دھن کی تحقیقات پر آر بی آئی کی کڑی نظر

ممبئی 26 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا نے آج کہاکہ وہ عالمی بینکنگ کے بڑے سرکردہ ایچ ایس بی سی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہ بینک کالے دھن کی تحقیقات کا سامنا کررہا ہے۔ ہندوستانی ٹیکس حکام کی جانب سے تحقیقات کے علاوہ اس بینک کے خلاف ہمہ قومی اداروں کی جانب سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس بینک میں مبینہ طور پر ٹیکس چوری کرکے کالے دھن کو جمع کرنے والوں کی تعداد زیادہ بتائی جارہی ہے۔ اس کے سوئس شاخوں میں کالا دھن پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ ایک ریگولیٹر کی حیثیت سے آر بی آئی نے بینک کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنر ایس ایس مندا نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ ولیج ایچ بی سی کے خلاف کالے دھن کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ تاہم اُنھوں نے اس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ اس ہفتہ کے اوائل میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے کالے دھن کی تحقیقات کے سلسلہ میں ایچ ایس بی سی ممبئی ہیڈکوارٹرس کا سروے کیا تھا۔

سمیت غذا سے 40 طلباء علیل
کیندراپارہ 26 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک گاوں میں حکومت کے زیر انتظام اودے باٹا اپرپرائمری اسکول کے 40 طلباء مڈڈے میل کے بعد علیل ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ بھاگابنپور گاؤں اسکول میں دوپہر کا کھانا بشمول انڈے کھانے کے بعد طلبانے دست و قئے کی شکایت کی ۔ 20 طلبا کو قریبی ہیلت سنٹر میں شریک کروایا گیا اور مابقی طلبا ابتدائی طبی امداد کے بعد صحتیاب ہوگئے ۔ یہ طلباء سمیت غذا سے متاثر ہوگئے ۔ شبہ ہے کہ یہ غذا ملاوٹی تھی ۔ جسے طلباء ہضم نہیں کرسکے ۔ بعض والدین نے الزام عائد کیا کہ میڈ ڈے مل اسکیم کی غذا ناقص معیار کی ہے ۔