کالے دھن کو روکنے چیکس اور کارڈس استعما ل کریں

نئی دہلی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج یہ واضح کیا کہ کالے دھن کو روکنے کیلئے ضروری چیکس اور پلاسٹک کرنسی کا استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے اس کیلئے ایک روڈمیاپ ہونا چاہئے اوریہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے پہونچایا جائے اور کرنسی کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے چیکس یا پلاسٹک کرنسی کے استعمال پر زور دیا جائے۔ وہ سکیوریٹی پرنٹنگ اور منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کی یوم تاسیس تقریب سے مخاطب تھے ۔

دنیا کے عظیم لیڈروں میں نریندر مودی اور کیلاش ستیہ رتھی شامل
نیویارک۔/27مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی اور نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیہ رتھی دنیاکے عظیم 50لیڈروں میں شامل ہیں جن کے نام فوربس میگزین کی سالانہ فہرست میں ہیں۔ اس فہرست میں نریندر مودی کا پانچواں رینک اور ستیہ رتھی کا28واں رینک ہے۔