چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرآبابو نائیڈو نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کالے دھن کو روکنے کے لئے حکومت فی الفور بڑی نوٹوں پر امتناع عائدکرے ۔ انہوں نے 500اور 1000کے نوٹوں پر امتناع عائدکرنے کی بھی بات کہی۔
امرواتی کے ویلاگا پوڈی میں انہوں نے اپنے نئے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چندرآبابو نائیڈو نے افسوس کے ساتھ کہاکہ بدعنوان لوگ سیاست کی آڑ میں پناہ لینے کاکام کررہے ہیں۔
انہوں نے اس ضمن میں وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرنے کی بات کہی جس میں وہ کالے دھن کی روک تھام کے لئے بڑے نوٹوں پر امتناع عائد کرنے کی درخواست کریں گے جو انتخابات میں بھی پیسے کی بنیاد پر کی جانے والی دھاندلیوں کی بھی روک تھام میں معاون اقدام ثابت ہوگا۔