کاسٹ مردم شماری 2011 ڈاٹا کی اشاعت ‘ شہریوں سے اعتراضات و ادعا جات پیش کرنے کی خواہش

حیدرآباد 20 ڈسمبر ( پریس نوٹ ) کمشنر بلدیہ حیدرآباد نے بلدیہ کے سرکل 5 میں وارڈز 14,15,19,20 اور 21 کے حدود میں رہنے والے تمام عوام کو مطلع کیا ہے کہ سماجی و معاشی ذات پات کی مردم شماری 2011 کیلئے فہرست کا مسودہ تیار کرنے کو منظوری دیدی ہے ۔ یہ فہرست شائع کرکے متعلقہ سینیٹری سپر وائرزر وارڈ دفاتر اور سرکل آفس سردار محل جی ایچ ایم سی چارمینار پر بھی رکھی ہے ۔ جہاں 30 دن تک ادعا جات و اعتراضات پیش کئے جاسکتے ہیں۔ تمام متعلقہ افراد سے خواہش ہے کہ وہ اس کی جانچ کرلیں اور اگر ڈاٹا میں کوئی تصحیح ہو تو اے بی سی ڈی دستیاب درکار فارمس کے ذریعہ پیش کریں۔ یہ فارمس وارڈ دفاتر پر رکھے گئے ہیں ۔ عوام ان فارمس کے ذریعہ اپنے اعتراضات و ادعا جات یا تصحیح کا ادخال کرسکتے ہیں۔ اعتراضات و ادعا جات کی 7 جنوری 2015 تک یکسوئی کی جاسکے اور پھر قطعی اشاعت ہوسکے ۔