لاس ینجلس ، 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں شمالی کیلی فورنیا کے ساحلی ٹریک کے قریب ایک کار کے سڑک کے کنارے پتھر سے ٹکرانے کی وجہ سے واشنگٹن کے رہنے والے ایک ہی خاندان کے تمام آٹھ ارکان ہلاک ہونے کااندیشہ ہے ۔پولیس نے کل یہاں بتایا کہ ایک نوعروس جوڑا جنیفر جین ہارٹ (38)، سارہ مارگریٹ ہارٹ (38) کی نعشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے ۔
اس حادثہ میں گاڑی میں سوار چھ بچوں میں سے تین بچوں کی بھی موت ہو گئی ہے جبکہ تین بچوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے ۔مینڈو کینو کاؤنٹی شیرف ٹام آلمین نے کہاکہ ہمیں جو اشارے ملے ہیں کہ کار جب چٹان سے ٹکرائی اس وقت اس میں چھ بچے سوار تھے ۔ ان میں سے صرف تین بچوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔