کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر سرچارج برخاست ، مرکز کا فیصلہ

دہلی ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ میں آج سرچارج ، سرویس چارج اور کارڈ و ڈیجیٹل ادائیگیوں پر سہولت فیس سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تاکہ نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ مرکزی کابینہ کا ایک اجلاس وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت منعقد اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ ایک سرکاری بیان جاری کیا گیا جس سے اس کا انکشاف ہوا۔