حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کارپوریٹ شعبہ جات اور غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی کو پروان چڑھانے اور انہیں ترقی کی سمت گامزن کرتے ہوئے مارکٹ میں توازن کی برقراری سے متعلق شعور بیدار کرنے کی غرض سے سیوا بھارتی اور یوتھ فارسیوا کے زیر اہتمام 12 اور 13 دسمبر کو دو روزہ ’ ٹیک فار سیوا نیشنل لیول کانفرنس ‘ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹالیٹی مینجمنٹ (NITHM) گچی باولی میں منعقد ہوگی ۔ جس کا افتتاح ڈائرکٹر آف ویویکانندا انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ایکسلینس راما کرشنا مٹھ سوامی بودھ مایانندا اور وزیر فینانس تلنگانہ مسٹر ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ آج یہاں جنرل سکریٹری سیوا بھارتی تلنگانہ یونٹ مسٹر رگھوناتھ ویرا بیلی اور صدر یوتھ فارسیوا حیدرآباد چاپٹر مسٹر بھرت انمولو نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس میں مرکزی وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی ، مسٹر روی شنکر پرساد ، مرکزی وزیر لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ مسٹر بنڈارو دتاتریہ ، مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن مسٹر جائش رنجن آئی اے ایس ، بحیثیت مہمانان خصوصی کے علاوہ ڈائرکٹر ریسرچ سنٹر امارات ڈاکٹر جی ستیش ریڈی ، سی ای او زینار ٹکنالوجیز ڈاکٹر گنیش نٹراجن ، چیرمین پنار گروپ مسٹر نروپندر راؤ بحیثیت مہمانان اعزازی کے علاوہ دیگر اہم شخصیتوں کی کثیر تعداد شرکت کر کے مخاطب کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ متذکرہ دو روزہ کانفرنس میں اندازے کے مطابق زائد از 100 ٹیمیں شرکت کریں گے ۔ اور اس موقع پر سماج کی ترقی کو یقینی بنانے سے متعلق مختلف درپیش مسائل کے حل کے لیے زرین مشورے پیش کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر مسٹر سرینواس اور مسٹر رگھو بھی موجود تھے ۔۔