کارتک آرین نے جیکلین کے ساتھ والی فلم چھوڑدی

بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نے جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ ساوتھ کی فلم ’’کراک پارٹی‘‘ کے ری میک میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ 2016 میں ریلیز کراک پارٹی کے ری میک کو اگلے ماہ سے فلور پر جانا ہے۔ اس کالج کیمپس ڈرامہ میں کارتک آرین اور جیکلین فرنانڈیز نظر آنے والے تھے کہا جارہا ہے کہ کریٹیو ڈیفرنس کی وجہ کارتک آرین نے خود کو اس پراجکٹ سے الگ کرلیاہے۔ تقریباً 6 ماہ پہلے کارتک نے اس فلم کے ساتھ جڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈائرکٹر ابھیشیک جین کی یہ فلم پچھلے سال اکتوبر میں رول ہوئی لیکن یہ فلم اسکرپٹ کو دوبارہ رائیٹنگ ٹیبل پر بھیجا گیا۔