تقریباً دو دہوں سے زیادہ وقت سے فلمی صنعت پر راج کررہیں اور ’’دل والے دلہنیاں لے جائیں گے‘‘ اور کچھ کچھ ہوتا ہے اور میں نیم از خان جیسی ہٹ فلموں میں نظر آچکیں بالی ووڈ ایکٹریس کاجول نے کہا کہ وہ کبھی بھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھیں۔ کاجول نے کہا کہ حقیقت میں اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی۔ انہیں اس کے لئے دیئے جارہے پیسے صحیح نہیں دکھتے تھے انہیں لگتا تھا کہ وہ محنت کے مطابق نہیں ہے۔ کاجول نے کہا کہ انہوں نے اپنی ماں کو بتایا کہ وہ کسی ایسے کام سے جڑنا چاہتی ہیں جس میں مہینہ کے آخر میں تنخواہ ملے کاجول جلد ہی فلم ہیلی کاپٹر ایلا میں نظر آئیں گی۔ متیش شاہ کی جانب سے لکھی اس فلم میں کاجول اکیلی ماں اور سنگر کے کردار میں ہے۔ پردیپ سرکار کے ڈائرکشن
میں بنی فلم ہیلی کاپٹر ایلا بہت ہی دلچسپ رہی۔
پونم پانڈے کی ’’داجرنی آف کرما‘‘ سے واپسی
فلم نشہ سے مقبول ہوئی اداکارہ پونم پانڈے بڑے پردے پر ’’دا جرنی آف کرما‘‘ کے ساتھ واپسی کرنے جارہی ہیں۔ اس میں وہ اپنے سے بڑے عمر کے پریمی کا کردار نبھا رہے اداکار شکتی کپور کے ساتھ بولڈ انداز میں نظر آئیں گی۔ فلم میں بولڈ مناظر کے بارے میں پوچھے جانے پر اداکار نے کہا جب آپ فلم دیکھیں گے تو بولڈ مناظر پہچان میں نہیں آئیں گے۔ ان مناظر میں کوئی عریانیت نہیں ہے جو کہ اپنے آپ میں ہائی لائٹ ہو۔ اس کے ٹریلر میں بھی کوئی عریانیت نہیں ہے۔ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اس میں عریانیت ہے۔ جگبیر کی جانب سے پروڈیوس اور سوریہ انٹرٹینمنٹ کی پیشکش اس فلم میں پونم پانڈے اور شکتی کپور اہم کرداروں میں ہے۔ یہ فلم 26 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔