کابل۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں فوج کی ایک بس پر خودکش حملے میںآٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ کابل میں فوج کی ایک بس پر خودکش حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کی صبح کابل یونیورسٹی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 13افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں حالانکہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم حملے کے انداز سے شبہ ہورہا ہے کہ یہ طالبان کی ہی کارروائی تھی۔ وزارتِ دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر اعظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ 13 افراد زخمی ہیں جنہیں قریبی دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے۔