ژنجیانگ کے اسلامی عسکریت پسند حقیقی خطرہ : چین

بیجنگ ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج کہا کہ اسلامی عسکریت پسند جو اس کے شورش زدہ صوبہ میں سرگرم ہیں، ’’فی الواقعی خطرہ‘‘ ہیں اور ’’متعلقہ‘‘ ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون میں شدت پیدا کرنے کا عزم کیا۔ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم) جو ایک القاعدہ کی سرپرستی والا گروپ ہے، چین سے مسلم اکثریتی ایغور ژنجیانگ خطہ کی علحدگی کیلئے لڑرہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون ینگ نے میڈیا بریفنگ میں کہا، ’’ای ٹی آئی ایم چین بشمول ژنجیانگ میں بعض خطوں کیلئے حقیقت میں خطرہ پیش کرتا ہے۔ وہ چین کے اندرون دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ارتکاب کے ذریعہ شہریوں کیلئے زبردست جانی و مالی نقصانات کا سبب بنے ہیں‘‘۔ وہ ژنجیانگ میں دو روز قبل کے تازہ حملہ کے بارے میں سوالات کا جواب دے رہی تھیں، جس میں گیس سلنڈروں اور ہتھیاروں کے ساتھ مسلح عسکریت پسندوں نے ایک پولیس قافلے پر حملہ کیا، جس میں 15 افراد بشمول تین خودکش بمبار ہلاک ہوئے۔