حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات سی ای ڈی ایم جامعہ عثمانیہ کی جانب سے DEECET-2015 اردو میڈیم کے لیے حسب ذیل مراکز پر 22-07-2015 تا 07-08-2015 مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ (1) مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، نظام کالج ، حیدرآباد ، (2) گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیر آباد میدک ، ( 3 ) گورنمنٹ جونیر کالج فار بوائز قلعہ روڈ نظام آباد ، ( 4 ) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اردو میڈیم ، مکرم پورہ ، کریم نگر ( 5 ) گورنمنٹ ہائی اسکول ( اردو میڈیم ) قاضی پورہ ، جگتیال ، کریم نگر ( 6 ) گورنمنٹ ہائی اسکول گرلز ( اردو میڈیم ) ، منیم چلکا ، نلگنڈہ (7) ڈائٹ ، محبوب نگر ( 8 ) گورنمنٹ ڈائٹ ، عادل آباد ( 9 ) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ، پٹرول پمپ ، ہنمکنڈہ ورنگل ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو DEECET-2015 اردو میڈیم کے لیے رجسٹریشن کرواچکے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے منعقد کی جانے والی مفت کوچنگ کے لیے 21 جولائی کو اپنا نام دو پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اور آن لائن فارم کی نقل کے ساتھ ان مراکز پر رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔۔