ڈی ای ای سیٹ کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد۔ 31 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ٹیچرس ٹریننگ کورسیس ڈپلوما ان ایلیمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایڈ) ڈپلوما ان پری اسکول ایجوکیشن کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقد ہونے والے ڈی ای ای سیٹ 2019ء کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 اپریل مقرر ہے۔ کنوینر ڈی ای ای سیٹ 2019ء ستیہ نارائنا ریڈی نے یہ بات بتائی۔ اس ٹسٹ کا آن لائن طریقہ کار کے ذریعہ انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس ٹسٹ میں شرکت کے خواہش مند طلبہ deecet.cdse.telangana.gov.in ویب سائٹ کے ذریعہ درخواستیں پیش کرنے کی خواہش کی گئی۔ علاوہ ازیں مزید معلومات کیلئے فون نمبر 7569874190 پر ربط کرنے کا مشورہ دیا گیا۔