ڈی ایس ریسرچ سنٹر اب حیدرآباد میں

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): سری جین سیوا سنگھ کے زیر اہتمام جین مت کے گرو مہاویر کی 2614 ویں جیئنتی تقاریب کے ضمن میں 25 مارچ تا 2 اپریل منعقدہ 9 روزہ طویل پروگرام کے اختتامی دن 2 اپریل کو جین بھون تا نکشیترا گارڈن بلارم اہنسا ریالی اور نکشیترا گارڈن پر جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ جس میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ یہ بات آج یہاں صدر سری جین سیوا سنگھ مسٹر نورتن مل جندیچا ، نائب صدر مسٹر دلیپ کمار دھاری والا ، چیف کنوینر مسٹر پرادیپ سورانا اور سکریٹری مسٹر اشوک کمار سنیکلیحہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔ انہوںنے بتایا کہ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ دیگر مقامات سے تعلق رکھنے والے مہاویر سوامی کے بھگت شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ تقاریب کے دوران سری جین سیوا سنگھ کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپس ، انادانم کے علاوہ دیگر عوامی خدمات سے متعلق پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کل اہمسا ریالی اور جلسہ عام میں جین مت سے تعلق رکھنے والے زائد از 10 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریالی صبح 8-30 بجے منظم کی جائے گی اور جلسہ عام 10-30 بجے منعقد ہوگا ۔