ڈیٹرائٹ ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیٹرائیٹ اور آسٹین کے میئرس کا یہ کہنا ہیکہ ان ریاستوں کے ری پبلکن گورنرس کی مخالفت کے باوجود ہم شامی پناہ گزینوں کا استقبال کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ پیرس حملوں کے بعد شامی پناہ گزینوں کے تئیں سردمہری کا اظہار کیا جارہا تھا۔ دریں اثناء ڈیٹرائیٹ کے میئر مائیک ڈگن نے بتایا کہ ان کے شہر میں آئندہ تین سالوں تک 50 شامی خاندانوں کی کفالت کی جاسکتی ہے اور فی الحال ہم اسی راہ پر گامزن ہیں جبکہ آسٹن کے میئر اسٹیو ایڈلز نے بتایا کہ گذشتہ دو سالوں میں تین شامی پناہ گزینوں کو قبول کیا ہے جبکہ مزید ایک شامی شہری کو بھی عنقریب قبول کیا جارہا ہے۔