حیدرآباد۔24نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ٹی راجیا نے آج اعلان کیا کہ ٹی آر ایس حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ریاست میں ڈینگو وباء سے موت کے کسی ایک واقعہ کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر راجیا نے قانون ساز کونسل میں کہا کہ ڈینگو کے اگرچہ 505واقعات کا پتہ چلا تھا لیکن اس وباء سے متاثر کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت بالخصوص ریاست کے قبائلی علاقوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے اور ابتدائی طبی مراکز کو مستحکم کرنے کا عہد کرچکی ہے ۔ اضلاع ورنگل ‘ محبوب نگر اور نظام آباد میں ایجنسی علاقے موجود ہیں ۔ ملیریا اور دیگر وباؤں کی روک تھام کیلئے حکومت کی طرف سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں ۔