ڈینٹا شائین ڈینٹل کیر میں میگا ڈینٹل کیمپ کا آغاز

اداکارہ منارا چوپڑا کے ہاتھوں افتتاح ، جدید آلات سے تشخیص و علاج
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ورلڈ ہیلتھ ڈے منعقد شدنی 7 اپریل کے پیش نظر ڈینٹا شائین ڈینٹل کیر میں 5 تا 13 اپریل کے درمیان منعقد شدنی میگا ڈینٹل کیمپ کا آج یہاں ڈینٹا شائین ڈینٹل کیر بنجارہ ہلز روڈ نمبر 11 میں ایکٹرس منارا چوپڑا نے ویمن اینڈ چلڈرنس کے لیے کیمپ کا افتتاح کیا ۔ ڈینٹل کیر ہندوستان کا ایک خاص خواتین کا کیر سنٹر ہے ۔ کیمپ کے قیام کا مقصد عالمی یوم صحت کے موقع پر خواتین کی خدمات انجام دینا ہے ۔ ڈاکٹر کلثوم مرزا بانی کیر مریضوں کے دانتوں کی تشخیص اور علاج کریں گے ۔ ان کے علاوہ دانتوں کے ماہرین کی خصوصی ٹیمیں بھی بہت ہی احتیاط سے علاج کریں گے ۔ جدید طریقہ علاج کے لیے ڈینٹل اپلانٹس ، دانتوں کی سفیدی اور دیگر دانتوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ دانتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے رورل ہیلتھ اور ہائیجن کی اہم ضرورت ہوتی ہے ۔ اگر اسکو نظر انداز کیا گیا تو اس کی ترتیب بگڑ جاتی ہے ۔ اس کے لیے علاج کی اور احتیاط کی ضرورت رہتی ہے ۔ انہوں نے خاتون مریضوں سے خواہش کی کہ وہ اس سے بھر پور استفادہ کریں ۔۔