ڈیلٹا جونئیر کالج کے 5 طلباء و اسٹاٹسٹکس اولمپیاڈ کی میرٹ لسٹ میں شامل

حیدرآباد /22 مارچ ( پریس نوٹ ) ڈیلٹا ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج نلہ کنٹہ نزد شنکر مٹھ حیدڑآباد کے 5 طلباء اسٹاٹسٹکس اولمپیاڈ کی میرٹ لسٹ میں شامل ہیں بلکہ انہوں نے جونئیر اور سینئیر لیول کی فہرست میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ ڈیلٹا جونئیر کالج کے پرنسپل ایم سری کرن نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ سی آر راؤ انسٹی ٹیوٹ آف یونیورسٹی آف حیدرآباد کی جانب سے 28 جنوری 2018 کو منعقدہ 10 ویں اسٹاٹسٹکس اولمپیاڈ ٹسٹ میں ڈیلٹا ہائی اسکول کی بی پریشا نے دوسرا مقام ( ہندوستان میں پہلا ) حاصل کرتے ہوئے نقد انعام کی حقدار قرار دی گئی ۔ جبکہ ڈالٹا ہائی اسکول کے ہی کے سائی سپندنا نے جونئیر لیول پر 5 واں مقام حاصل کیا ۔ سینئیر سطح پر جہاں بی ٹے کے طلباء بھی مقابلہ کے اہل تھے ۔ ڈیلٹا جونئیر کالج کے ڈی ایشا منی دیپ ( انٹر سال اول ) نے 11 واں ٹی جتن اور ٹی شیوا شرتی ( سال دوم ) نے 21 واں مقام حاصل کیا ۔ ڈیلٹا اسکول اور جونئیر کالج کے پرنسپل اور حکام نے تمام طلباء کو مبارکباد دی ہے اور واضح رہے کہ انعامات کی تقسیم یونیورسٹی آف حیدرآباد میں 29 جون 2018 کو عمل میں آئے گی ۔