ڈیلاویر میں فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

مڈل ٹاؤن ( امریکہ ) 27 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے بتایا کہ ایک شخص نے یہاں ایک اسٹور کے باہر ڈیلا ویر اسٹیٹ کے ایک فوجی پر گولیاں چلاتے ہوئے اسے ہلاک کردیا اور بعد میں پولیس عہدیداروں پر بھی فائرنگ کی ۔ اس فوجی پر کئی مرتبہ فائرنگ کی گئی اور وہ ایک دواخانہ میں فوت ہوگیا ۔ اسٹیٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ کرنل ناتھئیل مک کوین نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ریاست کیلئے افسوس ناک دن ہے اور ڈیلا ویر اسٹیٹ پولیس کیلئے بھی یہ افسوسناک دن ہے ۔ اس موقع پر گورنر جان کارنی بھی موجود تھے ۔ فوجی اسٹیفن جے بیلارڈ ( 32 سال ) پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنی گاڑی کی سمت بڑھ رہا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں بھی دو مشتبہ افراد موجود تھے ۔ ایک شخص کار سے باہر آیا اور اس نے فوجی پر کئی مرتبہ فائرنگ کردی اور پھر وہاں سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے اس کے گھر کا پتہ حاصل کرلیا ہے ۔