ڈیزل اور پٹرول پر فی لیٹر 2.50روپئے کمی متوقع

نئی دہلی۔30اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بہت جلد فی لیٹر 2.50 روپئے کی کمی ہوگی۔ اس کا انحصار افراط زر پر ہے۔ ڈیزل کی شرحیں گزشتہ دو ہفتوں کے درمیان 11 فیصد گھٹ جائیں گی۔ جھارکھنڈ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات سے قبل صارفین کو راحت پہونچانے کا حکومت نے جائزہ لیا ہے۔ حکومت و صنعتی ذرائع نے کہا کہ اگست سے پٹرول و ڈیزَ کی قیمتوں میں مسلسل چھٹی مرتبہ کمی ہورہی ہے۔ حکومت نے ڈیزل کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کردیا تھا جس کے بعد سے ڈیزل کی شرح میں پہلی مرتبہ کمی ہوگی۔ کابینہ نے 18 اکتوبر کو سرکاری تیل کمپنیوں کو اجازت دی تھی کہ وہ ڈیزل کی قیمتوں کو مارکٹ کی شرحوں کے مطابق کریں اور اس پر 3.37 روپئے کی کٹوتی کا اعلان کیا تھا۔ پٹرول کی قیمت کو سرکاری کنٹرول سے سابق یو پی اے حکومت نے جون کے مہینے میں آزاد کردیا تھا۔ آئندہ چند دنوں میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ گزشتہ 16 ماہ کے دوران پٹرول کی جو قیمت تھی، اس میں بتدریج کمی آرہی ہے۔