حیدرآباد ۔ 5جولائی(سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ ڈیری ڈیولپمنٹ کو آپریٹیو فیڈریشن لمیٹیڈ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر دودھ کی سربراہی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ وجئے ڈیری کی جانب سے نہ صرف دودھ کے پیاکٹ کی فروخت کی جائیں گی بلکہ مختلف مراکز پر کھلے دودھ کی فروخت عمل میں لائی جائے گی۔ ٹی ایس ڈی ڈی سی ایف ایل کی جانب سے دونوں شہروں میں 27کھلے دودھ کے خصوصی کاؤنٹر لگائے جائیں گے جن میں اعظم پورہ ‘ دارالشفاء‘ بیگم بازار ‘ تالاب کٹہ ‘ فلک نما‘ یاقوت پورہ ‘ مہدی پٹنم‘ پنجہ گٹہ ‘ ملے پلی ‘ گولکنڈہ ‘ چارمینار ‘ ہمت پورہ ‘ انجن باؤلی‘ بہادرپورہ اور دیگر علاقوں میں خصوصی مراکز کے قیام کے ذریعہ دودھ کی فروخت عمل میں لائی جائے گی۔ اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں 31مراکز دودھ کے ٹینکرس کے ذریعہ دودھ کی فروخت عمل میں لائی جائے گی۔ چندرائن گٹہ ‘ کالا پتھر ‘ نلگنڈہ چوراہا ‘ مادننا پیٹ ‘ بورا بنڈہ ‘ نارتھ لالہ گوڑہ‘ شانتی نگر‘ سلطان نگر‘ حکیم پیٹ‘ ٹپہ چبوترہ‘ مراد نگر ‘ کوکٹ پلی ‘ راج بھون ‘ سوماجی گوڑہ اور دیگر علاقوں میں دودھ کے پیاکٹس کی فروخت عمل میں لائی جائے گی۔عیدالفطر کے موقع پر شیر خورمہ کیلئے فروخت کئے جانے والے دودھ کے مراکز کی تفصیلی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ دونوں شہروںمیں عیدالفطر کے موقع پر اضافی دودھ کی خریداری کیلئے قائم کردہ مراکز کی تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9573791144,9515060688,