حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز): تلنگانہ حکومت ’ ڈیجیٹل تلنگانہ ‘ کیلئے ضروری اقدامات شروع کریگی ۔ یکم جولائی سے ڈیجیٹل تلنگانہ پروگرام شروع ہوگا ۔ جلاہارم ، گھر گھر او ایف سی ، 4G سرویسیس ، شہروں اور سٹیز میں وائی فائی سرویسیس ، ای پنچایت کے مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ ایک ہفتہ تک معلوماتی پروگرامس انجام دئیے جائیں گے ۔ یکم جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ’ امن کی بات ‘ نشر کی جائے گی ۔ 2 جولائی کو دیہی سطح پر معلوماتی کانفرنس منعقد کئے جائیں گے ۔ 3 جولائی کو ڈیویژن و ضلع سطح پر ڈیجیٹل تلنگانہ کے موضوع پر تربیتی پروگرام ، 4 جولائی کو ضلع سطح پر مقابلے و مباحث منعقد کئے جائیں گے ۔ 5 جولائی کو شہر حیدرآباد میں 5 کے رن ، 6 جولائی کو ریاستی سطح سوچھ ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈز کی پیشکشی ، معاہدات پر دستخطیں و دیگر پروگرامس منظم کئیے جائیں گے ۔