ڈگ وجئے سنگھ کی جگہ اومن چنڈی اے پی کانگریس امور کے انچارج

حیدرآباد27مئی(سیاست ڈاٹ کام )کانگریس کے سینئر لیڈر و کیرل کے سابق وزیراعلی اومن چنڈی کو آندھراپردیش میں کانگریس امور کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔اے آئی سی سی کی تنظیم نو کے حصہ کے طورپر کانگریس کے صدرراہل گاندھی نے بڑی تبدیلیاں کی اور سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کی جگہ ان کو یہ ذمہ داری دی ہے ۔اے پی میں کانگریس خراب صورتحال سے گزر رہی ہے کیونکہ عوام کا ماننا ہے کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کور یاست کا درجہ دینے کی ذمہ دار کانگریس ہے ۔