ڈگری کا حصول کیرئیر کی محض شروعات

بیرونی طلبہ کی گریجویشن تقریب سے ایرانی سفارتکار کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر درگھم اے ایچ الخفجی ، کلچرل اٹاچی کونسلر سفارتخانہ جمہوریہ ایران نے پروفیسر جی رام ریڈی سنٹر فار ڈسٹنس ایجوکیشن ، عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں بیرونی طلبہ کے لیے منعقدہ 7 ویں سالانہ گریجویشن ڈے تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کی تعلیم میں گریجویشن کرنا اہم ہوتا ہے اور کہا کہ ڈگری سرٹیفیکٹ کا حصول کیرئیر کا محض آغاز ہوتا ہے۔ اس تقریب میں مختلف ممالک کے جملہ 111 بیرونی طلبہ کو ان کی پی جی اور یو جی ڈگریاں دی گئیں ۔ پروفیسر کے پرتاپ ریڈی ، رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی نے تقریب کی صدارت کی ۔۔