حیدرآباد۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ریاست کے گورنمنٹ ڈگری کالجس میں طلبہ کیلئے بائیومیٹرک حاضری سسٹم کو روبہ عمل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈگری کالجوں میں طلبہ کی حاضری کے فیصد میں اضافہ کے اقدامات کے طور پر بائیو میٹرک نظام متعارف کیا جارہا ہے۔ اس طریقہ کار پر جاریہ نئے تعلیمی سال سے عمل آوری کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں جملہ 131 گورنمنٹ ڈگری کالجس ہیں۔ ان میں 200 طلباء کیلئے ایک بائیومیٹرک مشن نصب کی جائیگی۔ دوسرے مرحلہ میں خانگی ڈگری کالجوں میں مرحلہ وار اساس پر بائیو میٹرک حاضری سسٹم پر عمل آوری کیلئے عہدیدار سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔