ڈگری کالجس میں اساتدہ اور طلبہ کیلئے بائیو میٹرک حاضری نظام

حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) محکمہ تعلیمات نے ڈگری کالجس میں تعلیم کو باقاعدہ بنانے کے مقصد سے مختلف اقدامات کا آغاز کیا ہے اور طلبہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ تمام سرکاری و غیر سرکاری کالجس کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ طلبہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے کالجس میں بائیو میٹرک سسٹم پر عمل کریں ۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے طلبہ کو دئے جانے والے اسکالرشپس کو طلبہ کی حاضری سے جوڑنے کی بھی تجویز ہے اور اس لئے طلبہ و اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے مقصد سے اس سال سے بائیو میٹرک حاضری کو لزوم کرنے کے اقدامات پر توجہ دی جارہی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں 100 سے زائد ڈگری کالجس میں جن میں اکثر کالجس میں طلبہ کلاسیس سے غیر حاضری پر اس طرح کا اقدام کیا جارہا ہے ۔ جن کی حاضری کم ہوگی انہیں امتحانات لکھنے سے محروم کردیا جائے گا ۔ جبکہ اکثر طلبہ فیس ری ایمبرسمنٹ سے استفادہ کرتے ہیں مگر اب سے 75 فیصد حاضری ہونے کی صورت میں ہی انہیں فیس ری ایمبرسمنٹ سے استفادہ کی گنجائش فراہم کی جائے گی ۔

ڈگری اور پی جی ( فاصلاتی ) تعلیم
بغیر انٹرنس کے داخلے
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم میں انڈر گریجویشن کورسز بی اے ، بی کام میں داخلے انٹر کامیاب امیدواروں کو ہے اور ڈگری کامیاب امیدواروں کے لیے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے پی جی کورسز ایم اے ، ایم کام اور ایم ایس سی ( میاتھس ) ہیں اس کی معلومات اور رہنمائی کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط کریں ۔۔