حیدرآباد ۔ 29 اپریل (سیاست نیوز) کسی بھی مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار اور انجینئرنگ کے کسی بھی برانچ کے ڈگری سال آخر یا انجینئرنگ مکمل کئے ہوئے امیدوار کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمتوں کیلئے درکار اہلیت پر انٹرویو کس طرح دیں اور کیسے کامیابی حاصل کریں پر ایک نہایت معلوماتی پروگرام آج اتوار 30 اپریل کو 4 تا 6 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ مسز فاطمہ، شاہنی نے وقت پر شرکت کی اپیل کی۔