حیدرآباد ۔ 2 مئی (سیاست نیوز) ڈگری کامیاب یا ڈگری سال آخر امتحان میں شریک طلبہ کیلئے بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈ سیٹ اور پی جی کورسز ایم اے، ایم کام، ایم ایس سی میں داخلے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی پی جی انٹرنس ٹسٹ ہے۔ اس کے فارمس کے آن لائن ادخال کی آخری تواریخ بالترتیب 7 مئی اور 13 مئی ہیں۔ ایسے امیدوار جو بی ایڈ یا پھر پوسٹ گریجویشن کورسیس میں داخلہ کے خواہاں ہو ، وہ فوری طور پر آن لائن درخواست داخل کریں۔ ادخال فارم کسی بھی ای سیوا، می سیوا میں آن لائن داخل کی جاسکتی ہے۔ مزید تفصیلات اور معلومات اور رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلوخانہ کامپلکس لاڈبازار پر ربط کریں۔