حیدرآباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ڈپٹی کمشنر پولیس مادھاپور کانتی رانا ٹاٹا کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ نئے ڈپٹی کمشنر پولیس مادھاپور (سائبرآباد پولیس) کی حیثیت سے مسٹر کارتیکین کو تعینات کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کارتیکین سال 2006 ء آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں اور فی الوقت وہ بحیثیت گرے ہانڈز کمانڈنٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ موجودہ ڈپٹی کمشنر پولیس مادھاپور کانتی رانا ٹاٹا کو حکومت تلنگانہ نے کہیں بھی تعینات نہیں کیا کیونکہ کانتی رانا ٹاٹا کو مرکزی حکومت نے آندھراپردیش کیلئے الاٹ کیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ مادھاپور میں کل سے شروع ہونے والی میٹرو پولس کانفرنس کے پیش نظر کانتی رانا ٹاٹا کا تبادلہ کرکے مسٹر کارتیکین کو ڈی سی پی تعینات کیا ہے۔