شادنگر /17 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) قومی شاہراہ نمبر 44 بالا نگر منڈل ضلع محبوب نگر کے پاس آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے پی اے جان وسلی زخمی ہوگئے ۔ شادنگر رورل سرکل انسپکٹر گنگا دھر نے نمائندہ سیاست سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے پی اے جان وسلی کار میں سوار ہوکر جڑچرلہ سے حیدرآباد کی طرف جارہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ایک لاری کو جان وسلی کی کار نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں جان وسلی زخمی ہوگئے ۔حادثہ بالا نگر پولیس اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ بالا نگر پولیس اطلاع پاکر موقع وارادت پر پہنچ کر زخمی جان وسلی کو فوری حیدرآباد ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ بالا نگر پولیس کیس درج رجسٹر کر کے مصروف تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ڈپٹی چیف منسٹر نے اطلاع موصول ہوتے ہی مسٹر وسلی سے ربط پیدا کیا اور تفصیلات دریافت کی۔