حیدرآباد 18 ستمبر ( این ایس ایس ) ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمود علی کا آج نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس میں طبی معائنہ کیا گیا ۔ کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شیشگری راؤ اور دوسرے محکموں کے ہیڈس نے ان کا معائنہ کیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کی صحت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ نمس کے ہیڈ آف اڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر کے ٹی ریڈی نے دواخانہ میں ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کا خیر مقدم کیا ۔