ڈپٹی چیف منسٹر سے برطانیہ کے وفد کی ملاقات

حیدرآباد ۔ /15 مارچ (راست) ریاست تلنگانہ کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس برائے تعلیم و روزگار کے مواقع برطانیہ (لندن) /24 مارچ کو آئی سی کاکتیہ منعقد ہوگی جس کی نائب وزیر اعلی جناب محمد محمود علی‘ تلنگانہ نمائندگی کریں گے ۔ تلنگانہ ریاست سے وابستہ دانشوروں ‘ تعلیمی اداروں و کارپوریٹس کے صدور کے ساتھ یونیورسٹی آف مشرقی لندن کے درمیان اظہار خیال ‘ تبادلہ تجربات و ورکشاپ منعقد ہوں گے ۔ بین الاقوامی سطح پر تلنگانہ عوام کو ابھارنے کیلئے اساتذہ کو تربیتی پروگرامس کو روبہ عمل لانے کیلئے حکومت تلنگانہ سے اقدامات کئے جائیں گے ۔