ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ‘ ٹی آر ایس کا دیگر جماعتوں سے ربط

حیدرآباد 22 فبروری ( سیاست نیوز ) ریاستی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا متفقہ طور پر انتخاب یقینی بنانے کی کوششوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ٹی آر ایس ہائی کمان نے آج شام ریاست کی دیگر سیاسی جماعتوں کانگریس ‘ بی جے پی اور مجلس سے رابطہ قائم کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مجلس اور بی جے پی نے ڈپٹی اسپیکر کے متفقہ طور پر انتخاب کیلئے تعاون کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اپوزیشن کانگریس نے بھی ایک طرح سے اس سلسلہ میں اپنی رضا مندی ظاہر کردی ہے تاہم قطعی فیصلہ اور اعلان ہفتہ کی صبح کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے عہدہ کیلئے ٹی آر ایس نے پدما راو کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ ان کے بلا مقابلہ انتخاب کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔