ڈونالڈ ٹرمپ ری پبلیکن صدارتی امیدواروں میں آگے

واشنگٹن۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) رئیل اسٹیٹ بزنس مین سے سیاست داں بننے والے ڈونالڈ ٹرمپ ریپبلیکن صدارتی امیدواروں میں اس وقت سب سے آگے ہیں۔ تازہ اوپینین پول کے مطابق ٹرمپ کے قریبی حریف ٹیڈ کروز ان سے 14% پیچھے ہیں۔ 69 سالہ ٹرمپ کو امکانی ریپبلیکن پرائمری ووٹرس کی 34% کی تائید حاصل ہے جبکہ 45 سالہ کروز کی 20% نے تائید کی ہے۔ فاکس نیوز کے مطابق فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو واحد ریپبلیکن صدارتی خواہش مند امیدوار ہیں جنہوں نے 11% کے ساتھ دو ہندسی تائید حاصل کی ہے۔ بین کیرسن 8% تائید کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔ٹرمپ کو گزشتہ ماہ اوپینین پول میں بھی 35% کی تائید حاصل ہوئی تھی۔