ہوسٹن 4 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام صحت ممکنہ ایبولا وائرس سے متاثرہ کم و بیش 50 افراد کا یکسوئی سے مشاہدہ کررہے ہیں جن میں سے 10 افراد کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ اُن کے ایبولا وائرس سے متاثر ہونے کے قطعی امکانات موجود ہیں کیونکہ سب سے پہلے جس امریکی مریض کو ا یبولا سے متاثر پایا گیا تھا ، 10 افراد اُس مریض سے قریبی روابط میں تھے ۔ دریں اثناء یونائیٹیڈ اسٹیٹس سنٹرس فار ڈیسیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) نے اُن دس افراد کو دراصل ایبولا کے پہلے مریض تھامس ایریک ڈنکن کے ساتھ قریبی روابط کا حامل پایا تھا جس کے بعد اُن کے اس بیماری سے متاثر ہونے کے قطعی امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔