ڈرینج کو عصری بنانے 300 کروڑ روپئے کا منصوبہ : ہریش راؤ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (این ایس ایس) تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ دونوں شہروں میں ناقص ڈرینج لائینس کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت نے 300 کروڑ روپئے مالیتی ایک منصوبہ عمل تیارکی ہے۔ ہریش راؤ نے حلقہ اسمبلی بنجارہ ہلز کے محلہ جات سری رام نگر اور این بی ٹی نگر میں سوچھ حیدرآباد مہم میں حصہ لیتے ہوئے یہ انکشاف کیا اور کہا کہ سوچھ حیدرآباد پروگرام کے خطوط پر بڑے پیمانہ پر سوچھ تلنگانہ مہم شروعکی جائے گی ۔ اس دوران تمام دیہاتوں اور بلدیات میں صفائی مہم چلائی جائے گی۔