ڈرون حملے عالمی قانون کے تحت ہوں: اقوام متحدہ

نیویارک ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی کونسل میں پاکستان کی اس قرار داد کو یمن اور سوئٹرزلینڈ نے مشترکہ طور پر پیش کیا جس میں کسی ملک کا نام لئے بغیر ڈرون ٹکنالوجی کے استعمال میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنے کی بات کی گئی ہے۔ امریکہ اس وقت دنیا میں ڈرون ٹکنالوجی کو سب سے زیادہ استعمال کر رہا ہے اور جن ملکوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے ڈرون استعمال کئے جارہے ہیں ان میں پاکستان، صومالیہ، افغانستان اور یمن شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی کونسل میں پاکستان کے سفیر ضمیر اکرم نے کہا کہ ان کا مقصد کسی ملک کا نام لے کر اسے شرمندہ کرنا نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اصول کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

سری لنکا خانہ جنگی میں انسانی حقوق کی پامالی کی انکوائری ہوگی
لندن ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے رائے دہی کے ذریعہ امریکہ ، برطانیہ و دیگر ممالک کی سرپرستی کے ساتھ پیش کردہ ایک قرارداد کو منظور کرتے ہوئے سری لنکا کی خانہ جنگی کے اختتامی مرحلے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تحقیقات کیلئے راہ ہموار کردی ہے۔ سری لنکا نے ایسے الزامات کی بار بار تردید کی ہے۔