فولاد کے تنازعہ پر بڑی کامیابی:ہندوستان
جنیوا / نئی دہلی ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈبلیو ٹی او نے بعض ہندوستانی فولادی اشیاء کی درآمدات پر بھاری محصول عائد کئے جانے پر امریکہ کے خلاف رولنگ دی ہے ، جس کی ہندوستان نے ’’نمایاں کامیابی‘‘ قرار دیتے ہوئے ستائش کی جو دیسی مینو فیکچرررس اور برآمد کنندگان کی مدد کرے گا۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی اپیلیٹ باڈی نے رولنگ دی کہ امریکہ کی جانب سے بعض ہندوستانی اسٹیل امپورٹس پر عائد کردہ ہائی ڈیوٹی رعایتوں اور دیگر اقدامات سے متعلق معاہدے کی مختلف گنجائشوں سے میل نہیں کھاتی ہے۔ اس رولنگ کا نتیجہ یہ ہے کہ امریکہ کو ڈبلیو ٹی او کا تعمیل کنندہ بننے کیلئے اپنے دیسی قانون میں ترمیم کرنی ہوگی۔