ڈاکٹر معین قاضی نیتی آیوگ کمیٹی کے رکن مقرر

نئی دہلی ۔ 23ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ڈاکٹر معین قاضی کو جو نامور ماہرمالیاتی تعلیم اور کالم نگار ہیں‘نیشنل انسٹی ٹیوٹس برائے ٹرانسفارمنگ انڈیا ( نیتی) آیوگ نیتی کارکن مقرر کیا گیا ۔ خواتین کیلئے مالیاتی مواقع فراہم کرنے کے عنوان سے نیتی آیوگ کی کمیٹی کے وہ رکن ہوں گے ۔ نیتی آیوگ ‘ پالیسی سازی کیلئے حکومت ہند کا اصل تھنک ٹینک ادارہ ہے ۔ یہ کمیٹی ملک میں خواتین صنعتکاروں کیلئے آزادانہ مالیاتی انتظام کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے قابل عمل ایکشن پلان بنانیکے علاوہ ابھرتے چیلنجس سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی ہے ۔ ڈاکٹر قاضی نے کئی کتابیں لکھی ہیں اور اس موضوع پر تحقیقی مقالے بھی تیار کئے ۔ وہ ڈاکٹریٹ ان اکنامکس اور انگلش سے فارغ التحصیل ہیں ‘ انہیں ڈی لیٹکی اعزازی ڈگری بھی دی گئی ہے ۔