وجئے واڑہ ۔ 26 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر شیخ محمد نعمان چیرمین آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی صدارت میں وجئے واڑہ میں قائم صدر دفتر آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی میں آج سہ پہر ایک تقریب میں ڈاکٹر محمد نثار احمد اسسٹنٹ پروفیسر ایس جی یونیورسٹی نے آج آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر / سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد نعمان چیرمین آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی نے ڈاکٹر محمد نثار احمد کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ایک قابل استاد ہیں اور بہترین انتظامی صلاحیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام گذشتہ برسوں میں فروغ اردو کی کئی اسکیمات کو تکمیل تک پہنچایا گیا ۔ جس میں مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ ، بیسٹ اردو ٹیچر و بیسٹ اردو اسٹوڈنٹ ایوارڈ اور دیگر اسکیمات شامل ہیں ۔ ڈاکٹر شیخ محمد نعمان نے توقع ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد نثار احمد کے دور میں ریاست میں اردو زبان و ادب کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور اس زبان کی ترقی و ترویج کے سلسلہ میں وہ اپنے ماتحتین کے ساتھ پوری لگن و محنت سے کام کریں گے ۔ اس تقریب میں جناب عبدالرحیم افسر وائس چیرمین ، جناب شیخ احمد پرنسپال گورنمنٹ جونیر کالج وجئے واڑہ ، ڈاکٹر ایم شکیل ایف اے اسکول اسسٹنٹ ، جناب ایم ڈی نقی اللہ خاں ، ایف اے بائیو سائنس ، ڈاکٹر شیخ ناصر میناریٹی ایجوکیشن ایس ایس اے ، ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری لکچرر رائے چوٹی ، جناب سید شکیل احمد ہیڈ ماسٹر رائے چوٹی ، جناب سید نادر باشا ، شیخ محبوب سبحانی ، جناب محمد عبدالحفیظ ، جناب محمد شاہد وسیلہ ٹی وی ، جناب شیخ نصیر احمد جونیر لکچرر ہسٹری وجئے واڑہ ، جناب شیخ جعفر سپرنٹنڈنٹ اے پی اسٹیٹ اردو اکیڈیمی ، معززین شہر ، ارکان عاملہ صدر دفتر اردو اکیڈیمی ، فیکلٹی ممبران کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس و اردو لائبریریز کے اسٹاف نے شرکت کی ۔۔